حج کوٹہ کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم

ایچ او اے پی کی وزارت مذہبی امور کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی اپیل

جمعرات 5 مئی 2016 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی) نے حج کوٹہ کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے حج کوٹہ کے حوالے سے غلط فیصلوں کے باعث معاملات تاخیر کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ کے حوالے سے وزیراعظم کو غلط سمری منظوری کے لئے پیش کی جو کہ حج پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔ ایچ او اے پی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وزارت مذہیی امور کے متعلقہ حکام کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ مستقبل میں حج کوٹہ کے حوالے سے اس طرح کی صورتحال سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :