سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 22:43

سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء)سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپکو کے سابق ایم ڈی طاہر بشارت چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر بشارت چیمہ کو نیب کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔ طاہر بشارت چیمہ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں غیر قانونی بھرتیاں کروانے کا الزام ہے۔ طاہر بشارت چیمہ کوکل احتساب عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا۔