میر حاصل خان بزنجو کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا اجلاس

اجلاس میں18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے اختیارات ،درپیش مسائل و دیگر اہم معاملات کو زیر بحث لایا گیا

جمعرات 5 مئی 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اس اہم اجلاس میں کمیٹی نے 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے اختیارات ،درپیش مسائل اور دیگر اہم معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔

اراکین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کمیٹی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ پوری صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لے کر ایک موثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور مثبت انداز میں معاملات کو آگے بڑھایا جائے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے بھی کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں شرکت کی ۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے اختیارات اور عمل درآمد کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھے جائیں گے تاکہ زمینی حقائق سے جانکاری حاصل ہو سکے اور اس سلسلے میں کمیٹی صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرے گی اور ہر صوبے کے چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

آج کے اجلاس میں سینیٹرز کامل علی آغا، کرنل(ر)سید طاہر حسین مشہدی، نثار محمد خان، محمد علی خان سیف ، محمد عثمان خان کاکٹر، چوہدری تنویر خان، عطاالرحمن اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :