نیلہ دلہہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کارکی ٹکرسے تین افراد جاں بحق ‘ ایک شدید زخمی

جمعرات 5 مئی 2016 22:20

چکوال۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) نیلہ دلہہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار نے سوزوکی ایمبولینس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قصبہ منارہ کے صوبیدار منظور انکی بیوی اور بیٹی منارہ ویلفےئر ایمبولینس میں روالپنڈی جارہے تھے کہ موٹر وے پر چکری کے مقام پر تیز رفتار کار نے ایمبولینس کو پیچھے سے ٹکر ماری جسکے نتیجے میں ایمبولینس کئی کلابازیاں کھاتی ہوئی درخت سے ٹکرائی جس سے اس میں سوار صوبیدار منظور انکی بیوی اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایمبولینس کے ڈرائیور پرویز کو زخمی حالت میں اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو منارہ کے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :