Live Updates

پاناما لیکس چوڑی پاجاما بن کر عمران خان کے گلے پڑھ گیا ہے،نیب آزادانہ طور پر تمام میگا سکینڈل کی تحقیقات کرے،رانا ثناء اللہ خان

تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو جلد میڈیا کے سامنے لائیں گے،صوبائی وزیر قانون

جمعرات 5 مئی 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس چوڑی پاجاما بن کر عمران خان کے گلے پڑھ گیا ہے،نیب آزادانہ طور پر تمام میگا سکینڈل کی تحقیقات کرے،رینٹل پاور،حج سکینڈل،کیک بکس،صدقہ زکوہ کے نام پر فنڈ ریزنگ ،اور موبائل لوڈ پر پیسہ کمانے والے کے خلاف بھی اکوائری ہونی چاہیے،تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو جلد میڈیا کے سامنے لائیں گے،وہ پنجاب اسمبلی میں پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب صدر قمر الزامان بھٹی ،جنرل سیکرٹری علی اکبر ،پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کے ہمراہ تھے،رانا ثانء اللہ نے مزید کہا پاناما لیکس پوری اپوزیشن پر حاوی ہو چکے ہیں،ان پر وہی گل گپاڑہ کررہے ہیں جہنوں نے قرضے معاف کرائے اور ملکی دولت کو دانوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،ملک میں دھوم دھڑکا منانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ،عمران کان کے پہلے ہی وزیر اعظم بنے کے چانس کم تھے اب تو ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئے ہیں،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور اپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں کے خلاف میگا سکینڈل کے کیسز ہیں ان کے خلاف شفاف انکوائری شروع کی جائے اور نیب کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے ،انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کے لاہور والے جلسے میں خواتین کے ساتھ جو سلوک ہوا اس کے لئے بدتمیزی کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ یہ اس سے بھی بڑھ ہوا ہے ،عمران خان کے جلسوں میں جو گلی محلوں میں ویلے لڑکے ہوتے ہیں وہ شرکت کرتے ہیں اور ان کا کام بس انجوائے کرنا ہے پھر عمران خان کہتے ہیں میرے جلسے میں ہزاروں لوگ مو جو د تھے،ضلعی انتظامیہ نے خواتین کیلئے سپیشل کلوزنر بنایا تھا کہ بس یہاں خواتین ہی آسکیں ،اس جلسے میں ایک مخصوص گروہ تھا جو اسی کلوزنر کے چکر لگا رہا تھا ،جیسے خواتین باہر نکلی تو انہوں نے مین گیٹ سے خواتین جو باہر آئی ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی ،ہم نے نادرا کے ذریعے ان شناخت کرلی ہے جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا پوری دنیا میں ایسا کوئی رنڈوا موجود نہیں جس کو اسی کی بیوی جاتے ہوئے بھی 75کروڑ روپے دیے ہوں،عمران کان دنیا میں واحد خوش نصیب رنڈوا ہو گا،ایک صاحب سینٹ میں بیٹھے ہیں جو سینٹ میں سب سے زیادہ امیر ترین شخص ہیں انہوں نے ایل این جی کے کوٹے کھائے ایسے لوگوں کا کڑا احتساب ہو نا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا ویزر اعظم کے بچے تو خاندانی امیر ہیں ان کے دادا تو قیام پاکستان سے پہلے کاروباری شخصیت ہیں وہ جس ملک میں چاہیے جائیداد خرید سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات