بورے والافٹ بال لیگ کافائنل ایف سی سپیرئیرنے جیت لیا

جمعرات 5 مئی 2016 22:18

بورے والافٹ بال لیگ کافائنل ایف سی سپیرئیرنے جیت لیا

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) بورے والافٹ بال لیگ (بی ایف ایل)کا فائنل ایف سی سپیرئیر نے جیت لیافائنل میں الحمد گرین رائلز کوپینلٹی ککس پر شکست تفصیل کے مطا بق ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج فٹ بال گراؤنڈ میں بورے والا فٹ بال لیگ (بی ایف ایل)کا فائنل ایف سی سپیرئیر اور الحمد گرین رائلز کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی ککس دئیے گئے جس پر ایف سی سپیرئیر نے دو ے مقابلہ میں تین گول سے کامیابی حاصل کر کے فائنل اپنے نام کرلیا فائنل میچ کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد عامر شیخ اور مسلم لیگ(ن)کے نامزدچیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں تھے فائنل میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے ونر رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹورنامنٹ انتظامیہ میں کپ ،ٹرافیاں اور شیلڈیں تقسیم کیں فائنلمیچ کو ریفری اور ڈپٹی ریفریز جاوید اقبال، دلدار خان اور محمد رضوان نے سپروائز کیا اس موقع پرسیکرٹری ڈی ایف اے اور بانی صدر الیکٹرانک میڈیا اصغر علی جاوید کامریڈ،سیکرٹری ٹورنامنٹ عبداللطیف ڈوگر،یاسر محمود،حاجی محمد ریحان ،ندیم منظور گوجر،محمد آصف،خرم بشیر،محمد عثمان ،ملک فیاض مالک اعوان،حاجی محمد نعیم،عبدالرشید گنگا،محمد حمزہ،داؤد انجم،محمد عثمان ،سیٹھ منظور احمدجھوری سنیاراکے علاوہ دیگر بھی موجود تھیبورے والا فٹ بال لیگ کے فائنل میچ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی ،محمد عامر شیخ اور نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے حوالہ سے بورے والا بڑا زرخیز علاقہ ہے یہاں مختلف کھیلوں بڑے بڑے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقہ کانام روشن کیا ہے ان کھلاڑیوں میں وقار یونس (بورے والاایکسپریس)رانا احسان اللہ خاں،محمد زاہد،نوید یٰسین اور موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے محمد عرفان قابل ذکر ہیں انہوں نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جس کے دنیا بھر کے اربوں شائقین ہیں جس کی پاکستان میں ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کاوشیں کرنی چاہئے کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو ملکراپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے انہوں نے فٹ بال کے کھیل کو فروغ کے لئے ٹورنامنٹ آرگنائزر چوہدری محمد نعیم خالق،اصغر علی جاوید،محمد لطیف اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی

متعلقہ عنوان :