ایڈیشنل سیشن جج بورے والاکی عدالت کی چھت کاپلسترکمرہ عدالت میں گرگیا

میزپرگرنے سے زورداردھماکہ،آوازسن کرکمرہ عدالت میں موجودوکلاء اورسائلین بھاگ اٹھے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 5 مئی 2016 22:18

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کی چھت کا سیمنٹ زوردار دھماکہ سے ٹیبل پر گر پڑا دھماکہ کی آواز سن کر عدالت میں موجودوکلا اور سائلین بھاگ کھڑے ہوئے خوش قسمتی سے عدالت میں موجود جج وکلا اور سائلین محفوظ رہے واقعات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بورے والا عبدالغفور کی عدالت میں گذشتہ روز حسب معمول عدالتی امور جاری تھے وکلا کی عدالت میں بحث جاری تھی کہ اچانک عدالت کی چھت پر موجود سیمنٹ کے شہتیرکا سیمنٹ علیحدہ ہوکر کمرہ عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کے ٹیبل پر اچانک ایک زور دار دھماکہ سے آگرا جس کی آواز سن کر عدالت میں موجود وکلا اور سائلین باہر بھاگ کھڑے ہوئے عدالت میں موجودسابق صدر بارمہر طاہر امجد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹیبل کے شیشے ٹوٹ گئے اور عدالت میں موجود سب لوگ حواس باختہ ہوگئے

متعلقہ عنوان :