4321 سکولوں کو سولرانرجی پر منتقلی، 8فرموں نے ابتدائی طورپرکوالیفائی کرلیا
حتمی کمپنی کا انتخاب مطلوبہ معیار اور شرائط کی روشنی میں ایک دو روز میں کرلیا جائے گا-رانا ظمشہود منصوبے میں شفافیت ، میرٹ اوراعلی معیارکے سامان کا پورا خیال رکھا جائے گا-صوبائی وزیرتعلیم
جمعرات 5 مئی 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں واقع آف گرڈ اور بجلی کی سہولت سے محروم 4321سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تکمیل کے لئے ابتدائی طورپر 8فرموں نے کوالیفائی کرلیا ہے -جن میں سے مطلوبہ معیار پر پورا کرنے والی کسی فرم کو چند روز میں یہ ٹھیکہ دیا جائے گا-مذکورہ منصوبے کے لئے مجموعی طور پر 25کمپنیوں نے درخواستیں دی تھیں-اس امر کا اظہار صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے آج یہاں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تعلیمی ادارو ں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں مختلف فرموں کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ انرجی کے حکام بھی موجودتھے-رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے باقی منصوبوں کی طرح سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے میں بھی مکمل طور پر شفافیت، میرٹ اور سامان کی اعلی کوالٹی کا بھرپور خیال رکھا جائے گا-انرجی سیکٹر میں کام کرنے والی فرموں کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے ان کی صلاحیت، تجربے اور مالی ، تکنیکی اور قانونی تقاضوں کوہرصورت مدنظر رکھا جائے گا-اس ضمن میں پپراقوانین کی پوری پابندی کی جائے گی- رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پنجاب کے دوردراز علاقوں میں واقع بجلی کی سہولت سے محروم تعلیمی اداروں کی کارکردگی بڑھانے اور طلبہ و اساتذہ کی مشکلات ختم کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں سولر انرجی کی فراہمی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے- توانائی کی سہولت کی فراہمی سے ان سکولوں کی آن لائن Connectivity اور پنجاب کے تعلیمی نظام سے مربوط ہونا ممکن ہوجائے گا-انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 1413ملین روپے لاگت آئے گی-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.