لاہور، ایل ڈی اے ٹیپا کے ورک چارج ملازمین گزشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 5 مئی 2016 21:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) ایل ڈی اے ٹیپا کے ورک چارج ملازمین گزشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ‘ گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیپا کے ورک چارج ملازمین کو گزشتہ 5ماہ کی تنخواہ نہیں ملی ہے ۔ورک چارج ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی کے اس دور میں وہ پہلے ہی معمولی تنخواہ پر کام کررہے ہیں اوریہ بھی ادا نہیں بروقت ادا نہیں کی جارہی جس سے ہمارے خاندان سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور حالت انتہائی دگرگوں ہو چکی ہے ۔ ورک چارج ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور گزشتہ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ آئندہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سالہا سال ملازمت کے باوجود ورک چارج ملازمین ابھی تک ریگولر نہیں ہوئے لہٰذا ان کو ریگولر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :