ابوظبی میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2پاکستانیوں سمیت 4 افراد گرفتار،10کلومنشیات برآمد

جمعرات 5 مئی 2016 21:49

ابوظبی میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2پاکستانیوں سمیت 4 افراد گرفتار،10کلومنشیات ..

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) متحدہ عرب امارات کے شہرابوظبی میں پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2پاکستانیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 10کلو منشیات برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں پولیس نے چار افراد کے قبضے سے 10کلو منشیات برآمد کی ہے۔ابوظبی پولیس کے مطابق ان چاروں افراد نے منشیات کافی کے پیکٹس میں چھپا کر رکھی تھی۔گرفتار ہونے والوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ملزمان منشیات کو متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :