کرپشن پاکستا ن میں ناسور کی حیثیت اختیار کرگیا ، کرپشن کے باعث ملک میں بے روزگاری ،غربت اور افلاس بڑھا ہے، کرپشن قومی اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،اس کی وجہ سے ملک کا ہر ادارہ تباہ و برباد ہے

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی ارکان ،برادری تنظیمات اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 21:48

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کرپشن پاکستا ن میں ناسور کی حیثیت اختیار کرگیا ہے کرپشن کے باعث ملک میں بے روزگاری ،غربت اور افلاس بڑھا ہے کرپشن قومی اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جسکی وجہ سے ملک کا ہر ادارہ تباہ و برباد ہے ۔ وہ جمعرات کو جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ارکان ،برادر تنظیمات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے کرپشن فری پاکستان مہم پاکستان کے 18کروڑ عوام کے دلوں کی آواز ہے حکومت نے پاکستان کی زراعت کو تباہ کردیا ہے زراعت پیشہ آبادگارو ں کو انکی فصلوں کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے گندم کا باردانہ وڈیروں ،جاگیر داروں اور من پسند افراد میں تقسیم کرکے غریب آبادگاروں کو بڑے نقصان سے دو چار کیا ہے سندھ کے تمام ادارے تباہ ہیں تعلیمی اداروں سے لیکر ہسپتالوں تک ،روینیو سے لیکر بلدیات تک سب کا برا حال ہے ہسپتا ل اور اسکول بنیاد ی سہولتوں سے محروم ہیں خصوصاً تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم میں ڈاکٹروں کی قلت کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ قیادت اور کرپٹ انتخابی نظام نے عوام کا انتخابات سے اعتماد اٹھا دیا ہے تھر میں حکومتی غفلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات سندھ حکومت ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے گذشتہ سات سالو ں سے سندھ پر راج کرنے والی پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو مایوس کیا ہے ضلع سانگھڑ تیل اور گیس جیسی دولت سے مالا مال ضلع ہے اگر اسکی رائیلٹی دیانت کے ساتھ ضلع سانگھڑ پر خرچ کی جائے تو سانگھڑ ضلع اور اسکی تمام تحصیلیں پیرس ،دبئی کی طرح خوبصور ت بن سکتی ہیں منتخب نمائندے گیس اور تیل رائیلٹی کودرست کرانے کے بجائے ذاتی فوائد سمیٹ رہے ہیں جسکے باعث پورا ضلع سانگھڑ موئن جودڑو کا منظر پیش کررہا ہے اسکی بنیادی وجہ ملک میں کرپشن اورکرپشن مافیہ راج ہے انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی نے آٹھ سالوں تک جب جماعت اسلامی کے چیئر مین عبدالستار غوری تھے اس وقت ٹنڈوآدم سندھ کاپیرس کہلا تا تھا انکے دور میں گرلز کالج ،ہائی اسکول ،پرائمری اسکول متعدد شاپنگ سینٹر ہسپتال وغیرہ تعمیر کرائے گئے جو انکی امانت و دیانت کی اعلیٰ مثال ہیں مگر گذشتہ دس سالوں کی کردگی سے ایسا محسوس ہوتا ہیکہ سندھ کی بلدیات میں کرپشن کے بادشاہوں اور متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے افسران کی لوٹ مار پر رینجرس ،ایف آئی اے اور نیب کو ئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے جسکی وجہ سے ضلع سانگھڑ کے عوام سخت مایوسی کا شکار ہیں دوسری جانب حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو تباہ و برباد کردیا ہے مزدور ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں حیسکو کی ناقص پالیسیوں اوور ریڈنگ ،ڈیڈکشن اور بھاری رقومات کے بلوں نے عوام کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم اور انکے بچوں کے نام آنے کے بعد وزیر اعظم مستعفی ہوکر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے تو بہتر ہوتا اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ جن سیاستدانوں اور پاکستانیوں کا پیسہ باہر کے بینکوں میں پڑا ہے اسے پاکستان لایاجائے تاکہ یہ ملک ترقی کرسکے اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو انہوں نے کہا کہ شام میں مسلمانوں مردو خواتین و بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے حکومت پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر ان ظالم قوتوں کا مقابلہ کرے انہوں نے جماعت اسلامی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اسلام کی دعوت کو لوگوں تک پہچانے اور کرپشن فری پاکستان کے لئے رابطہ عوام مہم کو تیز کردیں اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی ،جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو،جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر ابو عامر انصاری،جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز غوری ،جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے سابق امیر مشتاق احمدعادل ،جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے سیکریٹری شفیق الرحمٰن ،ٹنڈوآدم کے امیر ابو اسرار احمد بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :