مالدیپ کے ساتھ تعلیم شعبہ میں اشتراک کا ر اور سہولیات کی فراہم میں تعاون کے لئے تیار ہیں، بلیغ الرحمان

پاکستان میں تعلیم کے معیار سے متاثر ہوئے ہیں، مالدیپ کے نائب وزیر تعلیم عزلین احمد کی وزیر مملکت سے گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم پیشہ وارنہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن سے مالدیپ کے نائب وزیر تعلیم عزلیں احمد اوراف کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کا خیر مقدم کرنے کے بعد وزیر مملکت نے وفد کو پاکستان میں تعلیم کی صورت حال کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے مختلف پراجیکٹس، ٹیکنیکل و پیشہ وارانہ تعلیم کی پالیسی ، تعلیم کے کم از کم معیارات ، نصاب کی تیاری بارے بتایا ۔

انہوں نے وفد کے اراکین کو پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ ، سکول چھوڑنے والوں کی تعداد میں کمی اور دو سالوں میں صوبائی تعلیمی بجٹس میں اضافہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مالدیپ کے دوستوں کے ساتھ تعلیم شعبہ میں اشتراک کا ر اور سہولیات کی فراہم میں تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے نائب وزیر تعلیم عزلین احمد نے وفد کا پرجوش خیر مقدم کرنے پر وزیر مملکت بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مالدیپ کی ہمیشہ مدد کی ہے اور ہر طرح سے تعاون کیا ہے لہذا دونوں ممالک کے مابین تعلقات دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سے مختلف ہیں ۔ عزلین احمد نے کہا کہ مالدیپ کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کو پہلے ہی مالدیپ کے دورہ کی دعوت دے رکھی ہے ۔ مالدیپ کے نائب وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعلیم کے معیار سے متاثر ہوئے ہیں ۔

مالدیپ کی نیشنل یونیورسٹی او رپاکستانی سب بہترین یونیورسٹیوں سے میں ایک یونیورسٹی کا مسیٹس کے مابین تعلیم اور تحقیق میں اشتراک کارکے سلسلہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔ ملاقات کے آخر میں ددنوں وزراء نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ہمایوں خان ، جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر رفیق طاہر ، ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن مالدیپ فاطمہ عامرہ ، ڈاکٹر لطیف چانسلر نیشنل یونیورسٹی مالدیپ اور کامسیٹس کے ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :