اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتی،پانامہ معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کچھ نہیں چاہتے،اگر تحقیقات ہوجائیں سب کچھ صاف ہوجائے گا‘قومی اسمبلی میں قائد حزب سید خورشید شاہ کی گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) ْقومی اسمبلی میں قائد حزب سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور خاص طور پر پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتی،پانامہ معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کچھ نہیں چاہتے،اگر تحقیقات ہوجائیں سب کچھ صاف ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء سے غیر رسمی گفتگو میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی صورت بھی ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتی۔ہم نے صرف پانامہ پیپرز لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کی آف شور کمپنیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،اگر تحقیقات ہوجائیں توسب کچھ صاف ہوجائے گا۔