ایف پی سی سی آئی کی وفد کی سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا دورہ

جمعرات 5 مئی 2016 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے وفد نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی اور دیگر حکام نے وفد کو ملک میں کیپٹل مارکیٹ اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کو مستحکم بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ایف پی سی سی آئی کی وفد میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر ، چیئرمن کورڈینیشن ملک سہیل، نائب صدر میاں رحمن عزیز اور دیگر شامل تھے۔ وفد کو دی گئی بریفنگ میں غیر بینکی مالیاتی شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ اور کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے اٹھائے گئے اہم اقداماتبارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اجناس کی منڈی اور حقیقی معیشت کے مابین ربطہ استوار کرنے کے لئے کی گئی کوششوں اور مرکنٹائل ایکسچینج میں مزید زرعی اجناس کو رجسٹرڈ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے چئیرمین ضطر حجازی نے کہا ایس ای سی پی اجناس کی منڈی کو مستحکم کرنے اور فعال بنانے کے لئے اصلاھات اور اہم اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکنٹائل ایکس چینج میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرنے کے لئے اہم شہروں میں سیمنار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ کاروباری نمائندوں کو ملک میں اجناس کی فیوچر مارکیٹ کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے زرعی اجناس جیسے کہ گندم ، کپاس، چینی، چاول کو مرکنٹائل ایکس چینج کے پلیٹ فارم پر متعارف کروایا جائے گا۔

وفد کو بتایا گیا کہ پورے میں میں قائم وئر ہوسز کو بھی پاکنٹائل ایکس چینج سے منسلک کرنے کا فریم ورک تشکیل دیاجا رہا ہے۔ وفد کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے ریگولیٹری فرہم ورک میں فراہم کی گئی سہولتوں اور آسانیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایس ای سی پی کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :