سام سنگ الیکٹرانکس نے یورپ میں نئی تخلیقاتی ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجی پیش کردی

جمعرات 5 مئی 2016 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے Mostra Convegno Expocomfort 2016(MCE) میں یورپی مارکیٹ کیلئے نئی تخلیقاتی ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجی پیش کردی ہے جس میں انڈسٹری کا سرکردہ 360 Cassette ایئر کنڈیشننگ یونٹ،DVM چلر،نیکسٹ جنریشن DVM S 30HP, اور نیا سائیڈ ڈسچارج VRF یونٹ DVM S Eco 14HP شامل ہیں۔متعارف کرائی جانے والی تمام تخلیقات انجینئرنگ کی بہترین شاہکار ہیں اور کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہیں،یہ تما م تر تخلیقات توانائی کی بچت کو یقینی بناتے ہوئے کولنگ اسپیڈ میں اضافے کو یقینی بناتی ہیں۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے کنزیومر الیکٹرانکس بزنس کے صدر و سی ای او BK Yoon, کا کہنا ہے کہ ایئر کنڈیشننگ مارکیٹ میں یہ تمام تر تخلیقات متعارف کراکے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے یورپی صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو مد نظررکھا ہے اور یہ تمام تر مصنوعات نئے یورپی یونین قوانین کے بھی عین مطابق ہیں ،سام سنگ اپنے صارفین کو بہترین اور نئی ٹیکنالوجی سے مزین مصنوعات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ کی جانب سے (MCE) کے شرکاء کیلئے ہال نمبر15،اسٹینڈ P31 S40),) پر سام سنگ بوتھ میں ان اسپیشل مصنوعات کی خصوصی بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،نمائش میں سب سے وسیع رقبہ بھی سام سنگ کے پاس تھا جہاں شرکاء ایئر کنڈیشنر کی چار مختلف رینج کا مشاہدہ کرتے دکھائی دیئے جسمیں ریٹیل،ہوٹل،رہائشی اور دفاتر کیلئے ڈیزائن کئے گئے ایئر کنڈیشنر شامل تھے۔

نمائش کے شرکاء نے سام سنگ بوتھ پر اسمارٹ ہوم سیکشن میں جدید IoT ٹیکنالوجی کا شاندار مظاہرہ بھی دیکھا اور سام سنگ کی ڈیجیٹل انوویشن سے محظوظ ہوئے۔سام سنگ کو (MCE) میں توانائی کی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات پر چار اعزازات بھی حاصل ہوئے جس میں ریسرچ،انوویشن اور توانائی کے موثر استعمال کے شعبے شامل ہیں۔نمائش میں رکھے گئے سام سنگ کے چار میں سے دو ایئر کنڈیشنر کو “Beyond Class A” کے اعزاز سے بھی نوازا گیا جس میں Samsung 360 Cassette & Samsung DVM Chiller اور Samsung DVM S 30HP & Samsung 8-pole Inverter (UG9AJ3090FER) شامل ہیں۔

ان تخلیقات میں سام سنگ کا نیا 360سرکولر کیسٹ ڈیزائن ہوا کے بہاؤ کو برقرار رکھتے ہیں اور360ڈگری کے زاویے میں ٹھنڈی ہوا کو پھیلاتے ہیں،اس کے نیکسٹ جنریشن ہائی پرفارمنس VRFاس کی کارکردگی،استعداد اور قابل بھروسہ ہونے کو مزید بڑھاتے ہیں، اس میں موجود نیا سپر انورٹر اسکرول کمپریسر فلیش انجکشن ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کی ہیٹنگ گنجائش کو ایک عامVRFیونٹ کے مقابلے میں29فیصد بڑھاتا ہے،اس کے نئے سائیڈ ڈسچارج یونٹ دفاتر اور اپارٹمنٹس کو سنگل آؤٹ ڈور یونٹ سالوشن فراہم کرتے ہیں،اس کے DVMچلرز ایک طاقتور سسٹم کے ذریعے ہوا کو ٹھنڈا اور فرحت بخش بناتے ہیں جبکہ یہ سسٹم یورپی یونین کے نئے F-gas levels,قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی بنایا گیا ہے ،اس کی 8-pole Motor موٹر دنیامیں ایئر کنڈیشنرز میں استعمال ہونے والی اپنی طرز کی پہلی موٹر ہے جو کہ ایک عام ایئر کنڈیشنر کے مقابلے میں 43فیصد زیادہ کارکردگی دکھاتی ہے اور 68فیصد سے زائد بجلی کی بچت کو یقینی بھی بناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :