Live Updates

عمران خان ٹی او آرزکے نام پر سیاست کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں،حاجی پرویز خان

جمعرات 5 مئی 2016 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان ٹی او آرزکے نام پر سیاست کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، خیبر پختونخواہ میں ہونے والے ہر جرم کی پردہ پوشی اور سیاسی پشت پناہی پر ہونے والی کرپشن عمران کی نظروں سے اوجھل ہے اور سیاست کے دہرے معیار اور نواز شریف حکومت پر بے جا تنقید سے وہ حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)قومی مفادات کی خاطر ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی جبکہ تحریک انصاف اقتدار کی ہوس میں تاریخ کو مسخ کرکے گمراہ کن شرانگیز پراپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ عمران خان بیان دینے سے پہلے حقائق کی چھان بین کر لیا کریں۔ ڈراون حملے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور حکومت میں بند ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی اور مشرف دور میں امریکہ کی طرف سے ڈراون حملے جاری رہے اور مشروف دور میں ہی ڈالروں کے عوض پاکستانیوں کو امریکہ کی تحویل میں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کی لالچ میں ہونے والا کٹھ جوڑ جلد دم توڑ دے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :