Live Updates

ملک میں پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نشان بن چکی ہے،نوابزادہ ہمایون جوگیزئی

سیاست پر مخصوص چند خاندانوں کا قبضہ ہے،جلدان کی اجارہ داری ختم ہونیوالی ہے،تحریک انصاف کے رہنما کی وفدسے بات چیت

جمعرات 5 مئی 2016 21:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نوابزادہ ہمایون جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نشان بن چکی ہے اور مایوسیاں ختم ہورہی ہے بلوچستان اسمبلی 13سال میں 60کے قریب بلز بغیر بحث کے پاس کرچکی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ اسمبلی تین سال میں 79بلز بحث اور آئینی تقاضے پورے کرکے پاس کروا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نظام مکمل طور پر تبدیلی مخالف لوگوں نے اپنے شکنجے میں رکھا ہوا ہے پاکستان میں سیاست پر مخصوص چند خاندانوں کا قبضہ ہے جو نہیں چاہتے کہ ایک عام پاکستانی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور کسی بھی ایوان کا ممبر بن جائے اس لئے وہ عام آدمی کی پارٹی تحریک انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ بلوچستان میں بھی ایسے لوگ تحریک انصاف کے خلاف باتیں کررہے ہیں جن کی پارلیمان میں موجودگی ہونے کے باوجود تین منتخب اسمبلیاں جس کے یہ لوگ ممبران رہے ہیں صرف اور صرف 60کے قریب بلز منظور کرواچکے ہیں جس میں اسمبلی لائبریری اس بات کی گواہ ہے کہ اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے بحث کرانے کا مقصد بلز سے آئین سے متصادم چیزیں نکالنی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سیکشن آفیسر کے بنائے ہوئے بلز بلوچستان کی عوام کے قسمت بنادیے گئے ہیں جبکہ آئینی طور پر مختلف مراحل سے گزار کر کے اسمبلی میں بل منظور ی کے لیے پیش کئے جاتے ہیں جس میں اسمبلی اپنی سفارشات اور عوام مخالف شقوں کو نکال کرکے عوام کی مفادات کے مطابق تجاویز پیش کرتے ہیں جس کے بعد وہ قانون بن جاتے ہیں خیبر پختونخواہ اسمبلی میں صرف تین سال میں 79بلز نہ صرف پاس کرائے ہیں بلکہ تمام آئینی تقاضوں کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات