وانا،سابق رکن قومی اسمبلی صدگل دین وزیردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے

جمعرات 5 مئی 2016 21:12

وانا،سابق رکن قومی اسمبلی صدگل دین وزیردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) گزشتہ روزجنوبی وزیرستان حلقہ این اے اکتالیس وانا میں قومی اسمبلی کے سابق آزاد امید وار صد گل دین وزیر کو دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگیاانکو آبائی علاقہ کڑیکوٹ میں سپر خاک کردیا گیا وانا کے ہر کونے میں غم کی لہر پڑنے لگیں ،مرحوم گل دین وزیر کی اپنے دوست واحباب نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر گل دین وزیر ایک نڈر ،مخلص ،بے باک اور کھرا انسان تھے انکی موت صرف انکے خاندان کیلئے نہیں بلکہ یہ پورے وزیرستان موت ہے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں انکی موت کی خبر پہنچی تو ہرجگہ چیخ و پکار کی آوازیں آنے لگیں انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائیں اور انکے خاندان کو صبر جمیل نصیب فرمائیں ہم ہر گھڑی میں انکے خاندان کا ساتھ دینگے اور ہر مشکل میں بھائی جیسے کھڑے ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :