Live Updates

جلسوں میں خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 21:06

جلسوں میں خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی۔2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں میں خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں خواتین کارکنوں سے ہونے والی بدتمیزی پر انہیں شدید دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں خدشہ ہے کہ یہ سب مخالفین کی جانب سے خوف و حراس پھیلانے کیلئے کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کا تبدیلی کی تحریک میں بہت اہم کردار ہے۔ خواتین کو جلسوں میں آنے سے منع نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ کے جلسوں میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے ایک خصوصی فورس تیار کی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :