Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین کو ہمیں چیلنج کرنے کا کوئی حق نہیں

عمران خان پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں،عمران خان کے ایک طرف قبضہ مافیا علیم خان اور دوسری طرف شوگر مافیا جہانگیر ترین ہے۔ سلیمان شہبازکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 21:05

تحریک انصاف کے چیئرمین کو ہمیں چیلنج کرنے کا کوئی حق نہیں

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی۔2016ء) :وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کیا حق ہے کہ ہمیں چیلنج کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، بتائیں کیا صرف کرکٹ کمنٹری سے دو ارب روپے کا گھر مینٹین ہوتا ہے؟ سلیمان شہباز نے سوال کیا کہ عمران خان دو ارب روپے کے گھر میں رہتے ہیں ان کی آمدنی کیا ہے۔پارٹی کی فنڈنگ کا عمران خان نہیں بتاتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایک طرف قبضہ مافیا اور ایک طرف شوگر مافیا ہے،علیم خان قبضہ مافیا اور جہانگیر ترین شوگر مافیا ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات