وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیاں 6 ملزمان گرفتار

ایک گا ڑی ، زیورات ، مو با ئل فون ، 2کلو 260گر ام چرس اور بئیر بر آمد

جمعرات 5 مئی 2016 20:53

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک گا ڑی ، زیورات ، مو با ئل فون ، 2کلو 260گر ام چرس اور بئیر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ پولیس ترجمان کے مطا بق ریسکیو 15کی اطلا ع پر تھا نہ کو ہسار پولیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے نشہ کی حا لت میں غُل غُپا ڑہ کر نے والے ملزم احسان اعجا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 8ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

جبکہ ایک ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل بر آمد کر لیا۔ملزم نے خو د کشی کی خا طر پسٹل سے فائر کر کے اپنے آ پ کو زخمی کیاتھا ۔ تھا نہ رمنا پولیس نے سر قہ با لجبر کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم محمد عمر ان کے انکشاف ونشا ند ہی پر زیو رات اور مو با ئل فون ما لیتی2لا کھ روپے کے بر آمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے پولی کلینک کے سیکیو ر ٹی آ فیسرزمحمد الیاس کو کا ر سر کا ر میں مزاحمت اور سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دینے اور خو د کو ڈاکٹر ظا ہر کر نے والے ملزم عا بد ملک کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے محمد شفیق سے مزدا وین رجسٹریشن نمبر RIR-9012 قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر کٹ اینڈ ویلڈ پا ئی گئی ۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم صا حب خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 130گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملز م لیق حسین کو گرفتار کرکے 1کلو 130گر ام چرس بر آمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :