وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار2016-17 کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے متفقہ وائس چیئرمین منتخب ،یہ میرے اور خصوصی طور پر پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزازہے ۔وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کی قوم کو مبارکباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 20:49

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار2016-17 کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے متفقہ ..

فرینکفرٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی۔2016ء) :وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو 2016-17 کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا متفقہ طور پر وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں بورڈ نے متفقہ طور پر 2016-17 کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اے ڈی بی کا وائس چیئرمین منتخب کرلیا جبکہ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے کلمات میں اسے اپنے لئے اور خصوصی طور پر پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا اور پاکستانی عوام کو اس پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :