سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بہترین ماحول میں اچھی تعلیم فراہم ہورہی ہے ،محمودخان
نام وانہاد سیاست دان ہمارے رکارڈ توڑترقیاتی کاموں سے گھبراکربوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں ، وزیر کھیل کے پی کے
جمعرات 5 مئی 2016 20:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمودخان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخو امیں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بہترین ماحول میں اچھی تعلیم فراہم ہورہی ہے کیونکہ سرکاری سکولوں میں متوسط اورغریب لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں جن کو آگے لائے بغیر صوبے کوترقی اور خوشحالی کے راستے پرگامزن نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اجتماعات سے تحصیل مٹہ سوات کے ناظم عبداﷲ خان ،ضلعی کونسلر بہادر خان اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ محمود خان نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت کے مترادف سمجھتے ہیں اور ایک جذبے کے تحت بلاامتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نام وانہاد سیاست دان ہمارے رکارڈ توڑترقیاتی کاموں سے گھبراکربوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں اور دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی کا موازنہ گزشتہ 65 سالوں سے کیاجائے توکئی گناہماری کارکردگی ان سے بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگرنام ونہادسیاستدان اپنی آنکھوں سے تعصب اورنفرت کی عینک اتارلیں توان کو ہمارے ترقیاتی کاموں اور کارکردگی کااندازہ ہوجائے گا۔ محمود خان نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکے ہیں اور اب وہ ان مفادپرست سیاستدانوں کی چالوں میں نہیں آئیں گی۔مزید قومی خبریں
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.