بیرونی امدادی پراجیکٹس کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17کے لئے جائزہ اجلاس

سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17کیلئے بجٹ تخمینے تیار کریں، سال2015-16کیلئے ترمیم شدہ تخمینوں کا مجموعی طور پر جائزہ لیں،چیف فارن ایڈ

جمعرات 5 مئی 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) بیرونی امدادی پراجیکٹس کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17کے لئے جائزہ اجلاس بدھ کے روزفارن ایڈکے سربراہ کی زیر صدارت پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہوا۔

(جاری ہے)

چونکہ صوبائی حکومت کے مجموعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حکومتی معاہدوں کے تحت غیر ملکی امداد سے چلنے والے پراجیکٹس کی بڑی اہمیت ہے اس سلسلے میں متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرزکے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا گیا تاکہ ان پر کام کی رفتار کو تیزکیاجاسکے۔ چیف فارن ایڈنے اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرکو ہدایات جاری کیں کہ وہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17کے لئے بجٹ تخمینے تیار کریں اور سال2015-16کیلئے ترمیم شدہ تخمینوں کا مجموعی طور پر جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :