جولائی سے اپریل کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 19 فیصد اضافہ

جمعرات 5 مئی 2016 20:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) ملک میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی کے باعث جولائی سے اپریل کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مالی سال کے اختتام کی طرف بڑھنے کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جسکے باعث رواں مالی سال کے دس ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 3 کروڑ 19 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ایسو سی ایشن کے مطابق جولائی سے اپریل کے درمیان مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 17 فیصد اضافے سے دوکروڑ 70 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد سے گھٹ کر 50لاکھ ٹن تک رہی۔

متعلقہ عنوان :