پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 16899 ملین روپے کے سودے

جمعرات 5 مئی 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 16899 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 96.79 ملین رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2827 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15952 ملین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 830.38 ملین روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 115.94 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :