روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 625 روپے اور 6 ہزار 28 روپے پر بند

جمعرات 5 مئی 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 75 روپے اور 80 روپے کا اضافہ رونماء ہوا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 550 روپے سے بڑھ کر 5 ہزار 625 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 948 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 28 روپے ہو گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 760 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 173 روپے پر بند ہوئے۔ مزیدبرآں ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کے بھاؤ 5 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

کاٹن ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2015-16ء کی 11 ہزار 424 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ نوابشاہ اور لیاقت پور کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 200 روپے فی من رہے جبکہ کبیروالا کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 500 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا ڈیرہ غازی خان کی روئی کی 654 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹسل 6 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ چھوٹی زریں کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار روپے فی من رہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ جمال کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 950 روپے فی من پر بند ہوئے۔