پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 623.91 پوائنٹس کے اضافے سے 35941.47 پوائنٹس پر بند
جمعرات 5 مئی 2016 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 623.91 پوائنٹس کے اضافے سے 35941.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 35400، 35500، 35600، 35700، 35800 اور 35900 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 623.91 پوائنٹس کے اضافے سے 35941.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 473.94 پوائنٹس کی تیزی سے 21090.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 331.33 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 1139.18 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 386.74 پوائنٹس کے اضافے سے 15756.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 549.03 پوائنٹس کی تیزی سے 14815.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 191.52 پوائنٹس کے اضافے سے 16687.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 194 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی مری پیٹرولیم ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 40.12 روپے کے اضافے سے 842.57 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاکستان) ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 30 روپے کی تیزی سے 3400 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اسپاٹ اور پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس اسپاٹ کے حصص کی قیمت 99.67 روپے کی مندی سے 9000 روپے اور پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 36.15 روپے کی کمی سے 1658.75 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پی ٹی سی ایل ایکس ڈی کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 72 لاکھ 2 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 15 روپے سے شروع ہو کر 15.47 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی نادرن گیس کے 1 کروڑ 66 لاکھ 56 ہزار 500 حصص کے سودے 34.45 روپے سے شروع ہو کر 34.46 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ 9 لاکھ 59 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ 22 ہزار 11 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 6 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار 28 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 5 ارب 84 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار 506 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 18 لاکھ 84 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.