زبیر فارو ق خان کا نیئر حُسین بخاری کیخلاف مقدمہ درج کر نے کی مذمت

نیئر بخاری ممبر قومی اسمبلی ،چیئر مین سینیٹ، قائمقام صدر رہ چکے ہیں چوک، چوراہے پرروک کر تلاشی لینا،بے عزت کر نا درست نہیں ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد

جمعرات 5 مئی 2016 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق چیئر مین سینٹ سید نیئر حُسین بخاری کے خلاف مقدمے کے اندراج پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے اسے حقائق سے لاعلمی قرار دیا ہے ،انھوں نے کہا سوال کپڑوں میں ملبوس افرد کی جانب سے تعارف کروانے کے با وجود سابق چیئر مین سینیٹ کی جامہ تلا شی لینا قابل مذمت اقدام ہے جبکہ پولیس اور میڈیا کی جانب سے واقعے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق نیئر بخاری کی جانب سے پو لیس والے کو تھپڑ نہیں مارا گیا ۔

(جاری ہے)

زبیر فارو ق خان نے کہا نیئر حُسین بخاری ممبر قومی اسمبلی ،چیئر مین سینیٹ اور ملک کے قائمقام صدر رہ چکے ہیں اور اسلام آباد کی جا نی پہچانی شخصیت ہیں ہر چوک اور چوراہے میں ایسے لو گوں کی روک کر تلاشی لینااور بے عزت کر نا کسی طور پر بھی دُرست نہیں ۔