ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کاڈی سی او خانیوال کے ہمراہ مختلف گندم خریداری سنٹروں کا دورہ

جمعرات 5 مئی 2016 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر گند م کی خریداری مہم میں شفافیت اور کاشتکاروں کیلئے ہرممکن سہولت کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے ضلع خانیوال کا طویل دورہ کیا اور گندم کی خریداری کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ کاموثر اورجامع لائحہ عمل اختیار کرنے کا حکم دیااور باردانہ کی تقسیم کے طریقہ کار کاجائز ہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ڈی سی او خانیوال،ڈی او فوڈاور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس سہولت سے کاشتکاروں کو بھرپور فائدہ ہوگا لہٰذا حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :