پاکستان اورچین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اورپاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے ‘جنگ ہویا امن ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کا بیان

جمعرات 5 مئی 2016 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اورپاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے ۔جنگ ہویا امن ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت چین پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔

سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین پہلے ہی مختلف شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے ۔سی پیک کے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے چین نے موجودہ قیادت میں محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے بے مثال ترقی کی ہے چین کی امسال برآمدات بلند ترین سطح پر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

چین دنیا کی بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔قائداعظم اپیرل پارک کے قیام کے بڑے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور صوبے میں اکنامک زونز بھی قائم کیے جارہے ہیں ۔چین کا صوبہ شین ڈونگ ان منصوبوں میں تعاون کرسکتا ہے دہشت گردی اقوام عالم کا مسئلہ ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ ملکر لڑنا ہے ۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔