چین کا انسانی اعضاء کی ترسیل کے لئے ڈرونز بنانے کا اعلان

جمعرات 5 مئی 2016 20:15

چین کا انسانی اعضاء کی ترسیل کے لئے ڈرونز بنانے کا اعلان

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) چین نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں معاونت حاصل کرنے کے لئے امریکی کمپنی کے ساتھ مشترکہ تعاون سے ڈرونز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔چینی فضائی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ای ہینگ ہولڈنگز ‘‘ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی کے تعاون سے مشترکہ طور پر ایسے ڈرونز تیارکئے جائیں گے جو اعضاء کی پیوند کاری کو خودکار بنانے میں مدد دیں گے ۔

(جاری ہے)

طب کے میدان میں چینی کمپنی کی جانب سے ڈرونز ٹیکنالوجی کے استعمال کو ایک اہم کامیابی قراردیا جا رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ہینگ 184نامی ڈرون کا نظر ثانی شدہ ورژن تیار کیا جائے گا جو انسانی اعضاء کی ترسیل کے لئے استعمال ہو گا۔چین اور امریکہ کی کمپنیوں نے اس منصوبہ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے آئندہ 15سال کے لئے معاہدہ کر لیا ہے ۔ شعبہ طب میں استعمال ہونے والے ڈرونز میں امریکہ میں لاکھوں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں جو کہ بروقت انسانی اعضاء نہ ملنے کے باعث دم توڑ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :