بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر طیارے کے پر سے سیڑھی ٹکرا گئی

طیارے کے ایک پر کو نقصان بھی پہنچا ہے،سیڑھی ہٹاتے ہوئے طیارے کے پر سے ٹکرا ئی ہے ،مسافر سوار ہیں،فلائٹ پی کے 309کو اسلام آباد سے کراچی جانے کیلئے تیار تھی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 20:13

بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر طیارے کے پر سے سیڑھی ٹکرا گئی

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی۔2016ء) :بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر طیارے کے پر سے سیڑھی ٹکرا گئی،جس سے طیارے کے ایک پر کو نقصان بھی پہنچا ہے،سیڑھی ہٹاتے ہوئے طیارے کے پر سے ٹکرا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانیوالے طیارے کے پر سے سیڑھی اس وقت ٹکرا گئی جب سیڑھی کو طیارے کے ساتھ سے ہٹایا جا رہاتھا۔سیڑھی ٹکرانے سے پرواز پی کے 309 کے ایک پر کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ انتظامیہ طیارے کے پر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کررہی ہے جس کے بعدطیارے کی روانگی کافیصلہ کیا جائے گا۔ طیارے میں مسافر سوار ہیں لیکن تاحال طیارے کی روانگی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔