وزیر خزانہ کا پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم قومی منصوبہ ہے،جاپان منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرے،جاپان کی جانب سے فراہم کی جانے والی 1.4 ارب ڈالر کی مالی امداد پرشکرگزار ہیں، ایشیاء میں معا شی ترقی کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزاء ہے ،بنیا دی ڈھا نچہ میں سرمایہ کاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی،، وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیکاکے وفد سے ملاقات اور ایشیاء کے معاشی صورتحال کے حوالہ سے مباحثہ کے دوران اظہار خیال
جمعرات 5 مئی 2016 20:05
فرینکفرٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشائی ترقیاتی بنک کے متفقہ طور پر وائس چیئر مین منتخب، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم قومی منصوبہ ہے،جاپان منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرے ، جاپان کی جانب سے فراہم کی جانے والی 1.4 ارب ڈالر کی مالی امداد پرشکرگزار ہیں، ایشیاء میں معا شی ترقی کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزاء ہے ،بنیا دی ڈھا نچہ میں سرمایہ کاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی۔
وہ جمعرات کو فرینکفرٹ میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے جائیکاکے وفد سے ملاقات اور ایشیاء کے معاشی صورتحال کے حوالہ سے مباحثہ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے جائیکاکے وفد سے ملاقات کی ۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعاون جاری رکھنے پر جاپان کی حکومت اور جائیکا کو سراہا۔
مالی سال 2014-15 میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے پچاس ملین ڈالر اور 2015-16میں 43ملین ادا کرنے کا وعدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے جاپان کے وفد کو بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم قومی منصوبہ ہے۔ انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرے۔جائیکا کے وفد نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان میں جائیکا کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔دریں اثناء فرینکفرٹ میں ایشیاء کے معاشی صورتحال کے حوالہ سے مباحثہ ہوا۔مباحثہ میں پاکستان اور اندونیشیا کے وزراء خارجہ،صدر اے ڈی بی اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں معا شی ترقی کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔بنیا دی ڈھا نچہ میں سرمایہ کاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی۔ قبل از یں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو متفقہ طور پر ایشائی ترقیاتی بنک کا وائس چیئر مین منتخب کیا گیا ہے۔اْنھیں فرینکفرٹ میں بنک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے دوران منتخب کیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.