Live Updates

ساہیوال ،خانیوال سیکشن پر ریلوے انجن پٹری سے اترکر زمین میں دھنس گیا ، 3گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد ورفت معطل

جمعرات 5 مئی 2016 19:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) ساہیوال ،خانیوال ریلوے سیکشن اور ڈیرہ تاج ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انجن پٹری سے اترکر زمین میں دھنس گیا جس کے باعث ساہیوال،خانیوال کے درمیان ٹریفک3گھنٹے تک معطل رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک اکیلا انجن خانیوال سے ساہیوال کی جانب آرہاتھاکہ ڈیرہ تاج ریلوے اسٹیشن پر اچانک انجن کانٹے میں خرابی کے باعث پٹری سے اترگیا جس سے پٹری کو بھی نقصان پہنچا،ریلوے عملہ نے تین گھنٹے بعد انجن کو پٹری(ٹریفک)پر چڑھا کر ٹریفک بحال کردی ہیں،درجنوں ٹرینیں مختلف قریبی اسٹیشنوں پر رکی رہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات