Live Updates

علیم خان قبضہ مافیا اور جہانگیر ترین شوگر مافیا گروپ ہیں، عمران خان ہمیں چیلنج کرنے کی بجائے بتائیں کہ دو ارب روپے کا گھر صرف کرکٹ کمنٹری سے کیسے بن گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازشریف نے کہا ہے کہ علیم خان قبضہ مافیا اور جہانگیر ترین شوگر مافیا گروپ ہیں، عمران خان ہمیں چیلنج کرنے کی بجائے بتائیں کہ دو ارب روپے کا گھر صرف کرکٹ کمنٹری سے کیسے بن گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں چیلنج کرنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں اور بتائیں کہ کیا صرف کرکٹ کمنٹری سے دو ارب روپے کا گھر مینٹین ہوتا ہے۔سلیمان شہباز نے کہا کہ علیم خان قبضہ مافیا اور جہانگیرترین شوگر مافیا گروپ ہیں، عمران خان ایسے لوگوں کو ساتھ ملا کر نہ جانے ملک میں کس قسم کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات