سرکاری حج سکیم2016 کے تحت درخواستوں کی قرعہ اندازی ، 69ہزار534 خوش نصیب عازمین کا انتخاب

تمام کامیاب عازمین پاسپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کے پابند ہونگے ،ناکام امیدوار اپنی جمع شدہ رقم کل متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں، ہارڈ شپ کوٹہ کو صوبہ وار بھی تقسیم کیا جائے گا ،کسی حاجی کو موبائل فون نہیں دینگے ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی پریس کانفرنس

جمعرات 5 مئی 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) سرکاری حج سکیم2016 کے تحت درخواستوں کی قرعہ اندازی کرد ی گئی جس کے تحت موصول دو لاکھ 80 ہزار 617 سے زائد درخواستوں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 69ہزار534 خوش نصیب عازمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ، حج قرعہ اندازی کا پہلا خوش نصیب باجوڑ ایجنسی سے نور رحمان کا نام نکلا،دوسرے اور تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوا سے پرویز خان شاکر اور اجمل شاہ جبکہ آخری نام بھی ہری پور کے پی کے کے فضل خان کا نکلا، کامیاب امیدوارو ں کا تناسب پنجاب سے 44.3،22.6سندھ،20.8کے پی اوربلوچستان سے5.5 فیصد رہا ۔

جمعرات کو اس بات کا اعلان یہاں وزارت مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ کل دو لاکھ 80 ہزار617 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں 69ہزار534 خوش نصیب عازمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام درخواستیں آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئیں۔موجودہ حکومت حج 2016 کی قرعہ اندازی کے ساتھ چوتھی بار حاجیوں کی خدمات انجام دے رہی ہے۔

تمام امیدوار ر نتائج ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں سردار محمد یوسف نے کہاکہ دو صوبائی اسمبلیوں اور وزیراعظم کی منظوری کے ساتھ 60 فیصد حاجی سرکاری طور پر جانا تھے مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت 50% حاجی اب سرکاری طور پر جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ تمام کامیاب عازمین پاسپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کے پابند ہونگے ۔ناکام امیدوار اپنی جمع شدہ رقم کل متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں, وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ہارڈ شپ کوٹہ کو صوبہ وار بھی تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ احتیاط 29 ریال فی حاجی زیادہ وصول کرتے ہیں جو حج سے واپسی پر واپس کردیتے ہیں۔کسی حاجی کو موبائل فون نہیں دینگے ۔سردار محمد یوسف نے کہاکہ ہم 60 فیصد کوٹہ دینا چاہتے تھے تاکہ حاجیوں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں لیکن عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 50 فیصد حاجی اب نجی کمپنیوں کو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نجی کمپنیوں کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب ہم اس فیصلے کے خلاف ریویو میں جائیں گے ۔

سردار یوسف نے قرعہ اندازی کی تو حج قرعہ اندازی کا پہلا خوش نصیب باجوڑ ایجنسی سے نور رحمان کا نام نکلا۔وسرے اور تیسرے نمبر پر خیبر پختونخواہ سے پرویز خان شاکر اور اجمل شاہ ہیں ۔ جن میں دوسرے پرپرویز اور تیسرے میں پشاور سے اجمل بھی کے پی کے سے ہے۔ آخری نام بھی ہری پور کے پی سے ہے وہ فضل خان آخری خوش نصیب ہیں ۔قرعہ اندازی میں کامیاب امیدوارون کا صوبوں کی بنیاد پر تناسب ، پنجاب سے 44.3،22.6سندھ،20.8کے پی،بلوچستان سے5.5 فیصد رہا ۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) ممبر صائمہ شیخ نے بتایا کہ کل 2 لاکھ 80 ہزار 617 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ درخواستیں پنجاب سے موصول ہوئیں ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے 1 لاکھ 26 ہزار 97 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ صائمہ شیخ نے بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں حبیب بینک نے وصول کیں ۔

متعلقہ عنوان :