ڈیرہ غازیخان،محکمہ انہار کا کرپٹ مافیا سپر بند کی تعمیر کے نام پر ملکیتی زمین پر چڑھ دوڑا

متاثرہ زمیندا ر کی ڈی پی او کیپٹن (ر) عطاء محمد کو تحریر ی درخواست ،جان ومال کا تحفظ مانگ لیا

جمعرات 5 مئی 2016 19:45

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء)محکمہ انہار کا کرپٹ مافیا سپر بند کی تعمیر کے نام پر ملکیتی زمین پر چڑھ دوڑامتعلقہ جگہ پر سپر بند کی تعمیر کی بجائے زیر کاشت ملکیتی رقبہ پر سپر بند بنانے کیلئے ٹریکٹر سے ہل چلادئیے مزاحمت پر پستول نکال لیے ۔نئی جگہ پر سپربند بنانے سے لاکھوں روپے کی بچت محکمہ انہارکے کرپٹ آفیسرا ن کی جیب میں جائے گی متاثرہ زمیندا رنے ڈی پی او کیپٹن (ر) عطاء محمد کو تحریر ی درخواست دیکر جان ومال کا تحفظ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق چا ہ ڈنڈے والا موضع حاجی کماند تحصیل کوٹ چھٹہ کے رہائشی زمیندار محمد اقبال سیوڑہ نے اپنے چچا محمد اعظم کزن جاوید حسین کے ہمراہ صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پختہ سٹرک بستی حاجی کماند تا چاہ ڈنڈے والا شمالی جانب ملکیتی زیر کاشت رقبہ پر محکمہ انہار چیف انجینئر عبدالرحمن نے ایس ڈی او ٹیکنیکل سب ڈویثرن جامپور طارق عباس ،اوورسیرر مکینکل جنید احمد ،ٹھیکیدار سپربند سعید احمد منشی،چار ٹریکٹر وں پر جن پر ہل بلیڈ لگے ہوئے تھے ہل چلا کر بلیڈ سے مٹی اکٹھی کرکے سپر بنانا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ہماری ملکیتی زمین پر اس غیرقانونی سپربند کی تعمیر پر ہم نے مزاحمت کی تو مذکورہ آفیسران جو پیلی جیب پر آئے تھے ہم پر پستول نکال لیے لیکن بھرپور مزاحمت پر ٹریکٹر ڈرائیوروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرکے چلے گئے ۔متعلقہ جگہ کی بجائے یہاں سپربند بنانے سے بھاری رقم کی بچت ہوتی جو آفیسران کی جیب میں جاتی ۔ان سب کیلئے مقدمہ درج کیاجائے اور ہمیں جان ومال کا تحفظ دیاجائے۔