لاہور،آئی آر سی اور این ای ڈی کے زیر اہتمام نواں وساکھ میلہ کا انعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) انٹریکٹو ریسورس سنٹر (آئی آر سی) اور این ای ڈی کے زیر اہتمام نواں وساکھ میلہ علی ایڈیٹوریم فیروز پور روڈ پر منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرز ادارہ ریشم وسیم،نور العین زیب، ممتاز رائٹر مقصود چغتائی، نورلعین زیب، سیکریٹری ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن راحت علی جعفری ، چےئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز ، اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد پراچہ ، ڈاکٹر شہزاد رانا، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد یونیورسٹی کے ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اینتھو پولوجی وحید اقبال چوہدری،ڈاکٹر الیاس بھٹی ، بہاالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان چےئرمین ڈاکٹر شبیر بلوچ ، اسسٹنٹ پروفیسر احسن بھٹی ، گجرات یونیورسٹی ، گلگت دیگر اندرون و بیرن ملک مندوبین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ، فرقہ ورانہ تشدد جیسے دیگر مسائل اور ثقافتی ورثے کی اہمیت پر مبنی مختلف فلمیں پیش کی گئیں۔ کل 14فلمیں اس فیسٹول کا حصہ بنیں جن میں پاکستانی طلبہ اور ماہرین کی کاوشیں اور عراق ، بھارت، ملائشیا، انڈو نیشیا اور لاٹویا سے موصول شدہ غیر ملکی فلمیں شامل ہیں ۔ آئی آر سی وساکھ کو معاشرتی تعلیم ، اور شہری برادری اور نوجوان نسل کے درمیان مکالمے کا ذریعہ بنانے کی امید کرتا ہے۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ پندرہواں انٹریکٹو تھیٹر فیسٹیول سات اور آٹھ مئی شام چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک علی ایڈیٹوریم فیروز پور روڈ پر منعقد ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :