بھارت کے کنبھ میلے میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 19:43

بھارت کے کنبھ میلے میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) بھارت کے کنبھ میلے میں بھگدڑ کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب میں کنبھ میلے کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نئی دہلی میں ہونے والی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والے میلے کے دوران ٹینٹ گرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کی زد میں آ کر 7 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :