پی آئی اے حکا م کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات درجنوں ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 5 مئی 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) قومی ائیرلائن پی آئی اے حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات پی آئی اے کے درجنوں ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دائرے میں آنے والے ملازمین پر الزام عائد ہے کہ وہ یکم مئی2016کو ڈیوٹیوں پر حاضر ہوئے جہاں انہوں نے حاضریاں لگائیں اور غائب ہوگئے تھے پی آئی اے حکام نے ان ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :