جرگے کے حکم پر حوا کی بیٹی کا قتل شرمناک مثال ہ ، مجرموں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عوام جرگوں سے بغاوت کرے،چیئرمین پی پی پی کا ٹوئٹ

جمعرات 5 مئی 2016 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جرگے کے حکم پر حوا کی بیٹی کا قتل شرمناک مثال ہے۔ مجرموں کو معافی نہیں ملنی چاہیے۔ جرگوں نے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے عوام جرگوں سے بغاوت کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کے علاقے ڈنگا گلی میں جرگے کے حکم پر عنبرین کے قتل پر شرمناک مثال قائم کردی ہے۔ عنبرین کے تمام قاتلوں چاہے اس کی ماں ‘ بھائی ہوں سب کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی غریب عوام کو جرگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے عوام کو جرگوں کے خلاف بغاوت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :