ایس ای سی پی کا الیکٹرانک فائلنگ پر ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 19:22

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کاروباری افراد کو ایس ای سی پی کی الیکٹرانگ فائلنگ کی سہولت سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ای سی پی کے حکام نے ای سروس کے لئے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے طریقہ کار پر تفصیلا بریفنگ دی۔

ورکشاپ میں ایس ای سی پی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی نیوٹ کی مشترکہ کاوشوں سے ، کاروبار کی رجسٹریشن کے تمام مراحل ایک ہی جگہ سے مکمل کرنے کے لئے قائم کئے گئے ورچوئل ون سٹاپ شاپ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور کی جانب سے منعقد کی گئی اس ورکشاپ میں تاجر نمائندوں ، صنعت کاروں اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور کے جائنٹ رجسٹرار شہبار سرور اور شوکت حمید نے آئن لائن طریقے سے ریٹرن جمع کروانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی رجسٹرار حسن زیدی نے ون سٹاپ شاپ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کے لئے فراہم کیا گیا ڈیٹا ایف بی آر اور ای آئی او بی کو بیک وقت موصول ہو جاتا ہے اور اس رجسٹریشن کے ذریعے ایف بی آر اور ای او آئی بء میں بھی رجسٹریشن ہو جاتی ہے۔ مستقبل میں دیگر محکموں جیسے کی ایکسائز، لیبر اور بجلی کے محکموں کو بھی اس میں شامل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :