امریکا ایف 16 طیارے نہیں دیتا تو پاکستان کسی اور ملک سے خریداری کرلے گا: سرتاج عزیز

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 19:14

امریکا ایف 16 طیارے نہیں دیتا تو پاکستان کسی اور ملک سے خریداری کرلے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی۔2016ء) سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکا ایف 16 طیارے نہیں دیتا تو پاکستان کسی اور سے خریداری کرلے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو طے شدہ معاہدے کے مطابق ایف 16 طیارے فراہم کیے جانا تھے۔ تاہم کچھ روز قبل امریکی سینیٹ کی جانب سے اچانک اس معاہدے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی جس کے بعد امریکی حکومت کو پاکستان کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف 16 طیارے دینے سے انکار کرنے پر پاکستان نے بھی اب سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ اگر امریکا پاکستان کو ایف 16 طیارے نہیں دینا چاہتا تو پھر پاکستان کے پاس بھی متبادل آپشنز موجود ہیں۔ پاکستان کسی اور ملک سے طیاروں کی خریداری کر لے گا۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے سرتاج عزیز کے اس بیان کے باعث پاک امریکا تعلقات کشیدہ ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :