اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور آخری مقابلہ ہو گا‘ باکسر عامر خان

میکسیکو کے باکسر سال کینیلو الواریس سے ہونیوالے مقابلے کیلئے اتنی طاقت نہیں کہ اپنے حریف کو کوئی خاص چوٹ پہنچا سکوں

جمعرات 5 مئی 2016 18:59

اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور ..

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تسلیم کیا ہے کہ سنیچر کے روز لاس ویگس میں میکسیکو کے باکسر سال کینیلو الواریس سے ہونے والے مقابلے میں ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ اپنے حریف کو کوئی خاص چوٹ پہنچا سکیں لیکن اس کے باوجود ان کے پاس رفتار اور ایسے دا پیچ ہیں کہ وہ مقابلہ جیت سکتے ہیں،اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور آخری مقابلہ ہو گا۔

29سالہ عامر خان نے اس مقابلے میں خود سے دو درجہ زیادہ وزنی باکسر الواریس کو چیلنج کیا ہے۔عامر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ میں کینیلو کو ماروں اور انھیں اس کا احساس تک نہ ہو لیکن مہارت ان پر فتح پا لے گی۔ میں ان کے سامنے کھڑے ہو کر انہیں آسانی سے ہٹ کرنے کا موقع نہیں دوں گا اور نہ ہی تبادلہ کرنا چاہوں گا۔

(جاری ہے)

مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک ہی مکے سے مجھے زخمی کر سکتے ہیں۔

تو مجھے یقینی بنانا ہے کہ مکے لگاتے وقت میرا توازن برقرار رہے۔ یہ سب 12راؤنڈ کے کھیل تک نظم و ضبط میں رہنے اور گیم پلان کے مطابق رہنے کا معاملہ ہے۔عامر کا کہنا تھا کہ ان کی فائٹ فلوئڈ میویدر یا مینی پیکیا کے ساتھ آسان ہوتی کیونکہ وہ ان کے برابر کے وزن کے ہیں، البتہ کینیلو ہم سے زیادہ مضبوط ہیں لیکن جو چیزیں میرے پاس ان سے بہتر ہیں، وہ ہیں رفتار اور دا پیچ۔

عامر خان اپنے 25 سالہ مد مقابل الواریس سے جسمانی طور پر کافی کمزور اور کم وزن کے ہیں۔ الواریس ابھی تک صرف میویدر سے ہارے ہیں۔عامر کہتے ہیں کہ میرا جیتنا لازمی نہیں ہے لیکن امید ہے کہ جیت سکتا ہوں۔ پہلی بار مجھے کسی فائٹ کے لیے کمزور بتایا جا رہا ہے لیکن یہی چیز اس مقایلے کو دلچسپ بناتی ہے، میں بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں۔

عامر خان نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایک پیغام چھوڑا ہے جو امریکہ میں مسلمانوں اور میکسیکو کے لوگوں کے داخلے کے مخالف ہیں۔عامر نے کہا کہ اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور آخری مقابلہ ہو گا۔دو دفعہ لائٹ ویلٹر ویٹ عالمی چمپئن عامر خان نے نیویارک میں ہونے والے مقابلے میں اپنے مخالف الجیری کو شکست دی تھیلیکن میکیسیکو کے باکسر الواریس کا کہنا ہے کہ وہ بھی عامر خان جیسی مہارت رکھتے ہیں اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ دیکھنا، میں طاقت سے ہٹ کر بھی کچھ چیزوں کا مظاہرہ کروں گا۔ میرے پاس بھی رفتار ہے، اور جو بھی کچھ ان کے پاس ہے میں اس کے لیے تیار ہوں۔ میرے اچھے برس تو ابھی آنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :