علامہ نیاز نقوی یورپ کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 5 مئی 2016 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ قاضی نیاز حسین نقوی یورپ کے دورے سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈنمارک،برطانیہ، اٹلی اور سپین میں قائم اسلامی مراکز، مساجد ، جامعتہ المنتظر کی برانچوں کا دورہ کیا ۔ اور جاری تعمیراتی ، تبلیغی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا ۔ ان کی ملاقاتیں یہاں بسنے والے پاکستانی ، ہندوستانی ، افغانی، عراقی اور عرب مسلمانوں سے بھی ہوئیں ۔اور عراق ایران کے علما و مجتہدین کی زیر نگرانی چلنے والے دینی مراکز کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :