طارق محبوب کے بعد آفتاب احمد کا ریاستی اداروں کی تحویل میں قتل لمحہ فکریہ ہے،پاکستان عوامی تحریک

جمعرات 5 مئی 2016 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین پروفیسر ظہیر اختر،صفدر قریشی،شہزاد میرٹھی،قیصر اقبال قادری،سید ظفر اقبال،اطہر جاوید صدیقی،عدنان رؤف انقلابی نے اپنے مشترکہ بیان میں ریاستی اداروں کی تحویل میں سیاسی کارکنوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے تحفظ کی علامت ہیں مگرANIکے سربراہ اور سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی طارق محبوب کے بعد آفتاب احمد کا ریاستی اداروں کی تحویل میں قتل لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا آرمی چیف کا سیاسی کارکن کی ہلاکت کا نوٹس اور تحقیقات کا حکم خوش آئند اقدام ہے ۔ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا آفتاب احمد کی ہلاکت کیاعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور اسباب سامنے لائے جائیں ورنہ قوم کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اٹھ جائے گا۔ان قائدین نے کہا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے عوام اور اداروں میں کشمکش پیدا ہو جائے ۔ان رہنماؤں نے کہا آفتاب احمد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ طارق محبوب کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کی جائیں ۔