ادارے کیلئے زندگی کے قیمتی سال دینے والے افرادخراج تحسین کے مستحق ہیں ،محمد معروف افضل

سی ڈی اے ملازمین و افسران ملکر شہر ، ادارے کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،چوہدری محمد یٰسین سی ڈی اے کے سابقہ وریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں مزدور یونین کی استقبالیہ تقریب

جمعرات 5 مئی 2016 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام سی ڈی اے کے سابقہ و ریٹارڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز تھے ،تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر ایڈمن عامر علی احمد ،ممبرانوائرمنٹ ثناء اﷲ امان ،سابقہ افسران ڈپٹی ڈی جی حمزہ شفقات ، علی اصغر،عبدالباقی ،محمد دلشاد ،چوہدری محمد صدیق ،حبیب الرحمان ،ڈاکٹر آصف علی ،چوہدری ظفر ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،آل پاکستان اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،مولانا عبدالغنی نقشبندی ،قاری عبید احمد ستی ،محمد علی واسطی ،تاجر رہنماء اجمل بلوچ،چوہدری اقبال ،چوہدری ضیاء الحق ،پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے اکرم بھٹی ،چیمبر آف کامر س کے چوہدری خالد ،بلدیاتی نمائندوں میں شامل احمد خان چیئرمین یوسی 31،انجینئر زاہد محمود ،اشرف فرزند ،سی ڈی اے افسران میں شامل عطا باری ارشد ،عبدالسلام شاہ ،عامر شہزاد ،ڈاکٹر ارشد ،آصف مجید ،منظور شاہ ،نعیم اکبر ڈارکے علاوہ سول سوسائٹی ،سیاسی و سماجی شخصیات،علمائے کرام ،صحافی برادری اور سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل نے کہا کہ ہماراکام اس شہر کی خدمت کرنا ہے اور یہ ادارہ ہماراگھر ہے اور افسران ہویا ملازمین اس گھر میں سب کی حیثیت مساوی ہے اور جن لوگوں نے بھی اپنی زندگی کے قیمتی سال اس ادارے اور شہر کی ترقی کے لیے دیے وہ قابل خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ادارہ ان لوگوں کی خدمات کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھے گا اور ہمیشہ سنہری حروف میں انکا نام لکھا جائے گا ،انھوں نے بھرپور تقریب منعقد کرنے پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین خالصتاًغیر سیاسی تنظیم ہے اور اس نے ہمیشہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین ہو یا افسران ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا ،سی ڈی اے مزدور یونین نے نفرتوں کو ختم کر کے محبتوں کو فروغ دیا اور آج محنت کشوں کے اس پروگرام میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہیں ہم سب ملکر اس شہر و ملک کی ترقی و بہتری کے لیے ملکر کام کر سکتے ہیں اور جن لوگوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس ادارے کی بہتری اور اس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور عوام کو سہولیات میسر کرنے میں صرف کر دیے مزدور یونین نے انکی خدمات کے اعتراف میں اس تقریب کا انعقاد کیا ہے اور آئندہ بھی سی ڈی اے مزدور یونین ادارے کی بہتری کے لیے کام کرنے والے ملازمین و افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ،تقریب کے آخر میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز ، چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر ایڈمن عامر علی احمد ،ممبرانوائرمنٹ ثناء اﷲ امان اور مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے سابقہ وریٹائرڈ افسران کو شیلڈز پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :