الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت کی معطلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے،جام خان شورو

جمعرات 5 مئی 2016 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ بعض اخبارات اور نجی چینلز پر گوشوارے داخل نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی رکنیت کی معطلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرادئیے ہیں اور اس کی باقاعدہ رسید بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ان کا نام کسی غلط فہمی کی بناء پر معطل ارکان کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گوشوارے داخل کرانے کے تمام شواہد فراہم کردئیے ہیں۔

جام خان شورو نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کو نشر کرنے یا اس کی اشاعت سے قبل اگر وہ اس کی تصدیق کرلیتے تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے گوشواروں کو داخل کرانے اور اس کی الیکشن کمیشن کو بھیجنے سمیت تمام شواہد الیکشن کمیشن کو دوبارہ ارسال کردئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :