Live Updates

پی ٹی آئی کا پانامہ لیکس کے معاملے پر ہر جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ

جمعرات 5 مئی 2016 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر ہر جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پانامہ لیکس کے معاملے پر سخت حکمت عملی اپنا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہر جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے سامنے لگائے جانے والے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام پارٹی ونگز کو ہدایات جاری کی جائیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات